مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم سیاسی کونسل نے شہریوں اور زیرِ حراست افراد کو نشانہ بنانے اور ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی خطرناک صورتحال قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کونسل نے کہا ہے کہ ان اقدامات کی مکمل ذمہ داری اور ان کے نتائج سعودی عرب پر عائد ہوں گے۔
یمنی کونسل نے سعودی عرب کو خبردار کیا کہ شہریوں اور زیرِ حراست افراد کو نشانہ بنانے اور یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی سزا دی جائے گی۔
کونسل نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے کشیدگی میں مسلسل اضافے کے مقابلے میں یمن خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ اپنے عوام، خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کے مکمل اور جائز حق کے تحت کارروائی کرے گا۔
یمن کی سپریم سیاسی کونسل نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ کشیدگی میں کسی بھی اضافے کے نتائج ہوں گے۔
کونسل نے خبردار کیا کہ سعودی عرب کی جانب سے یہی رویہ جاری رہا تو صورت حال ایک نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی، جس کے تمام نتائج اور اثرات کی مکمل ذمہ داری سعودی عرب پر ہوگی۔
آپ کا تبصرہ